پاکستان سے تعلقات بہتر بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں تاہم ماحول کی تشکیل اور باہمی روابط کو معمول پر لانا پاکستان کی ذمہ داری ہے،وزیراعظم نریندرا مودی کی قیادت میں بھارت کے اپنے پڑوسی سے تعلقات بہتر ہوئے ہیں،چین کے ساتھ سرحدی تنازعات ہیں جو حل طلب ہیں۔ اس کے علاوہ بھی چین سے متعلق متعدد مسائل موجود ہیں جو تحفظات کا باعث ہیں ،بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کا نیویارک کے تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشن میں خطاب
جمعہ 19 جون 2015 23:56
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جون۔2015ء) بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ ہم پاکستان سے تعلقات بہتر بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں تاہم دوطرفہ روابط میں پیشرفت کا انحصار اس بات پر ہے کہ پاکستان کی جانب سے کس قسم کی " اشتعال انگیزی" سامنے آتی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکا کے دس روزہ دورے کے دوران اورن جیٹلی نے نیویارک کے ایک تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے لیے ماحول کی تشکیل اور باہمی روابط کو معمول پر لانا پاکستان کی ذمہ داری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نریندرا مودی کی قیادت میں بھارت کے اپنے پڑوسی سے تعلقات بہتر ہوئے ہیں۔اورن جیٹلی کا کہنا تھا " ماضی قریب میں بھارت مشکلات میں پھنسے پڑوسی ممالک کے درمیان پھنسا ہوا تھا اور وہاں سے متعدد مسائل بھارت میں در آئے۔(جاری ہے)
انہوں نے چینی قیادت سے بے مثال تعلقات قائم کرنے پر بھی بھارتی وزیراعظم کو سراہا ۔ وزیراعظم نے چینی قیادت سے بہت اچھے تعلقات قائم کیے ہیں، ہمارے ان سے سرحدی تنازعات ہیں جو کہ حل طلب ہیں۔
اس کے علاوہ بھی چین سے متعلق متعدد مسائل موجود ہیں جو ہمارے لیے تحفظات کا باعث ہیں مگر کم از کم سرحد کے گرد کشیدہ صورتحال تو موجود نہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران پاکستان اوربھارت کے درمیان کئی گرماگرم بیانات سامنے آئے ہیں جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید بگاڑ آیا تاہم حالات میں اس وقت مثبت تبدیلی آئی جب بھارتی وزیراعظم نے اپنے پاکستانی ہم منصب میاں نواز شریف کو ٹیلیفون کرکے رمضان کی مبارک باد دی اور اس موقع پر پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کرنے کا اعلان کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.