کراچی : فوج پر تنقید کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری سیاسی تنہائی کا شکار، افطار ڈپلومیسی ناکام ہونے کا امکان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 جون 2015 11:24

کراچی : فوج پر تنقید کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری سیاسی تنہائی کا شکار، ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 جون 2015 ء) : سابق صدر آصف علی زرداری فوج پر کڑی تنقید کے بعد سیاسی تنہائی کا شکار ہو گئے ہیں.

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے آج دیا جانے والا افطار ڈنر محض پیپلز پارٹی کے اتحادیوں تک محدود کر دیا گیا ہے، پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ افطار ڈنر میں صرف پیپلز پارٹی کے اتحادیوں کو مدعو کیا گیا ہے جس میں ق لیگ، اے این پی اور بی این پی کے رہنما شریک ہوں گے.

یاد رہے کہ آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادراوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے رد عمل کا اظہار کیا گیا تھا اور آصف زرداری کے بیان پر تشویش ظاہر کی گئی تھی.

متعلقہ عنوان :