قانون نا فذ کرنیوالے اداروں نے لینڈ گریبنگ اور ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ میں ملوث افسران کی فہرست مرتب کرلی

جمعرات 18 جون 2015 23:46

قانون نا فذ کرنیوالے اداروں نے لینڈ گریبنگ اور ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون۔2015ء)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لینڈ گریبنگ اور ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ میں ملوث پولیس افسران کی فہرست مرتب کرلی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق لینڈ گریبنگ اور ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ میں ملوث گرفتار ملزموں نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ انکے ساتھ غیر قانونی کاموں میں معاونت میں کئی سینئر پولیس افسران شامل ہیں۔ملزمان کے بیانات کی روشنی میں پولیس افسران کی فہرست مرتب کرلی گئی ہے اور جلد ہی تمام تر افسران کے خلاف کارروائی شروع ہوجائے گئی۔