وزیر اعظم نے رمضان میں پھانسی کی سزائیں روکنے کا حکم دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 18 جون 2015 18:54

وزیر اعظم نے رمضان میں پھانسی کی سزائیں روکنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 جون 2015 ء) وزیر اعظم نے رمضان میں پھانسی کی سزائیں روکنے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے رمضان المبارک کے ماہ کیلئے ملک میں پھانسی کی سزائیں روکنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کی جانب سے یہ حکم رمضان المبارک کے تقدس کے باعث دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی وزارت داخلہ اور صوبائی حکومتوں کو احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔