اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت توانائی کابینہ کا اجلاس، نیلم جہلم پراجیکٹ کی بریفنگ پر وزیر اعظم کا اظہار برہمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 18 جون 2015 14:09

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت توانائی کابینہ کا اجلاس، ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 جون 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر اعظم کو نیلم جہلم پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی منصوبے میں تاخیر اور زائد لاگت آنے پر وزیر اعظم نے سخت برہمی کا اظہار کیا.

(جاری ہے)

جبکہ منصوبے کی بر وقت تکمیل کے لیے نجکاری یا شراکت داری کے لیے ایک کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو 3 ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی ، قائم کی گئی کمیٹی منصوبے میں پروائیویٹ پارٹنر شپ پر بھی غور کرے گی جس کے بعد نیل جہلم منصوبہ 2017 ء کے پہلے عشرے میں مکمل کر لیا جائے گا.

متعلقہ عنوان :