کراچی، سنی تحریک کے کارکنوں، فش ہاربر کے وائس چیئرمین سمیت 39 گرفتار
جمعرات 18 جون 2015 11:15
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جون2015ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے چھاپہ مار کارروائیاں کیں ، رینجرز نے پاکستان سنی تحریک کے مرکزی دفتر سے آٹھ کارکنوں سمیت پندرہ ، گلستان جوہر سے فش ہاربر کے وائس چئیرمین سمیت تیرہ جبکہ سندھی ہوٹل سے گیارہ افراد کو حراست میں لیا۔ شہر قائد میں جرائم پیشہ افراد اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان جنگ جاری ہے ۔
خٖفیہ اطلاع پر رینجرز نے کراچی کے علاقے گارڈن میں پاکستان سنی تحریک کے مرکزی دفتر کا محاصرہ کیا ۔ آپریشن کے دوران پاکستان سنی تحریک کے 4 عہدیداروں اور آٹھ کارکنوں سمیت 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ رہنما پاکستان سنی تحریک شاہد غوری کے مطابق دفتر میں رمضان المبارک کے حوالے سے محفل نعت جاری تھی ۔(جاری ہے)
رینجرز اہلکاروں نے محفل نعت روک کر تلاشی لی ۔
ترجمان کے مطابق رینجرز کا رویہ انتہائی مودبانہ تھا جس پر رینجرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔ ایک دوسری کارروائی میں گلستان جوہر میں وائس چئیرمین فش ہاربر قمر سلطان صدیقی کے گھر رینجرز نے چھاپہ مارا ۔ چھاپے کے دوران مکان سے فش ہاربر کے مختلف دستاویزات قبضے میں لے لئے گئے جبکہ زیر حراست قمر سلطان کی نشاندہی پر مختلف مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ادھر لیاقت آباد سندھی ہوٹل کے قریب رینجرز نے مختلف مقامات میں سرچ آپریشن کر کے گیارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ، رینجرز ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.