لیاری گینگ وار کے ملزم عزیر بلوچ کا پشاور میں حساس اداروں کی تحویل میں ہونے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی جمعرات 18 جون 2015 00:23

لیاری گینگ وار کے ملزم عزیر بلوچ کا پشاور میں حساس اداروں کی تحویل میں ..

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 جون 2015 ء) لیاری گینگ وار کے ملزم عزیر بلوچ کا پشاور میں حساس اداروں کی تحویل میں ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وار کے مشہور زمانہ ملزم عزیر بلوچ کا پشاور میں حساس اداروں کی تحویل میں ہونے کا سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

عزیر بلوچ کو دبئی سے حراست میں لے کر پشاور لایا گیا تھا۔عزیر بلوچ کی گرفتاری کو انتہائی خفیہ رکھا جارہا ہے۔ دوران تحویل عزیر بلوچ نے اہم ترین انکشافات کیے ہیں۔ عزیر بلوچ نے منی لانڈرنگ اور قتل کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جبکہ بے نظیر بھٹو قتل کیس کے سلسلے میں بھی اہم ترین انکشافات کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :