امور سرکار کی بجا آوری اور فرائض کو دل لگی محنت کے ساتھ انجام دینے والے اہلکاروں کو سرکار بھی عزت احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے،ڈپٹی کمشنر کچھی

بدھ 17 جون 2015 23:14

بولان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) امور سرکار کی بجا آوری اور اپنے فرائض کو دل لگی محنت کے ساتھ انجام دینے والے اہلکاروں کو سرکار بھی عزت احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہے ضلع کچھی کے سرکاری ملازم بھی محنتی اور اپنے پیشے سے مخلص ہونے کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت گار بھی ہیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر کچھی احمد علی صدیقی نے ایپکا کچھی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس کچھی میں سادہ تقریب میں ضلع کی مختلف سرکاری محکموں کے سینئر ،جونئیر اہلکاروں میں اعزازی نقدی چیکس کی تقسیم کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نائب تحصیلدار ڈھاڈر محمد رازق،ایپکا کچھی کے ضلعی صدر وزیر خان بنگلزئی اور دیگ بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر کچھی احمد علی صدیقی نے ملازمین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دفتری امور میں دلچسپی اور اپنے پیشے سے مخلصی کو ہر آفیسر قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے فرائض کو دل لگی محنت کے ساتھ انجام دینے والے کو سرکار بھی عزت دیتا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع کچھی کی محنت کش ملازمین نے ہمیشہ اپنے اصلولوں پر کار بند ہوکر اپنے فرض کو اہمیت دی ہے عوام بھی ان سے خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت بھی ان ملازم طبقہ کی حوصلہ افزائی کرتی ہے جو اپنے پیشے کو ایمانداری اور دیانتداری سے انجام دییتے ہیں