Live Updates

2013 کے عام انتخابات مسلم لیگ (ن) نے نہیں نگران حکومت نے کرائے، خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات تحریک انصاف کی حکومت نے کرائے، عمران خان وکیلوں کے پیچھے چھپنے کی بجائے کمیشن کے سامنے پیش ہوں اور وقت ضائع کرنے کی بجائے قوم سے معافی مانگیں

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کیسپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 17 جون 2015 18:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ 2013 کے عام انتخابات مسلم لیگ (ن) نے نہیں نگران حکومت نے کرائے، کے پی کے کے بلدیاتی انتخابات تحریک انصاف کی حکومت نے کرائے، عمران خان وکیلوں کے پیچھے چھپنے کی بجائے کمیشن کے سامنے پیش ہوں اور وقت ضائع کرنے کی بجائے قوم سے معافی مانگیں۔

وہ بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر اپنے موقف پر اتنے ہی سچے تھے تو بہادر بن کر کمیشن کے سامنے پیش ہوں، وہ کنٹینر پر کھڑے ہو کرتو بے بنیاد الزام لگاتے تھے اور لوگوں کی پگڑیاں اچھالتے تھے، انہوں نے کسی بھی شخصیت کو نہیں چھوڑا، اب وہ جوڈیشل کمیشن کے سامنے آئیں اور ساری باتیں بتائیں انہیں اور اپنے اندرہمت پیدا کریں بولنے کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کی ساری باتیں سیاسی تھیں اب ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ ایک شخص خود کو سیاسی جماعت کا لیڈر سمجھتا ہے اس میں سچ کے سامنے آنے کی کتنی ہمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب عمران خان جتنا وقت ضائع کر رہے ہیں، اس پر کمیشن کے سامنے آکر قوم کے سامنے معافی مانگیں، خیبرپختونخوا میں الیکشن تحریک انصاف کی حکومت نے کرایا ہے، ہم نے نہیں اور 2013ء کا الیکشن عبوری حکومت نے کرایا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے وزیر ڈبے لے کر بھاگے اگر اتنی انصاف کی بات کرتے ہیں تو اس وزیر کو نکالتے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات