اسلام‌آباد : سابق صدر آصف زرداری کی فوج پر تنقید ، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی خاموش نہ رہ سکے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 جون 2015 14:04

اسلام‌آباد : سابق صدر آصف زرداری کی فوج پر تنقید ، وفاقی وزیر دفاع خواجہ ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 جون 2015 ء) : سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے فوج پر کی جانے والی تنقید پر وزیر دفاع خواجہ آصف بھی خاموش نہیں رہ سکے.

(جاری ہے)

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ فوج سے متعلق اس طرح کا بیان انتہائی افسوسناک ہے، انہوں نے کہا کہ بحیثت سابق صدر پاکستان آصف زرداری کو ایسی زبان کا استعمال زیب نہیں دیتا. خواجہ آصف نے کہا کہ آصف زرداری کو چاہئیے کہ وہ سندھ میں اپنی پارٹی کی کارکر دگی کو بہتر بنائیں اور عوام کی جانب سے کراچی میں امن کے قیام کے لیے دیا گیا مینڈیٹ پورا کریں.

متعلقہ عنوان :