اسلام آباد : ملک میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ نازک مراحل پر ہے، ایسے میں فوج کے خلاف بیان دینا مناسب نہیں ہے، وزیر اعظم نواز شریف کا سابق صدر آصف علی زرداری کے بیان پر رد عمل اظہار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 جون 2015 12:59

اسلام آباد : ملک میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ نازک  مراحل پر ہے، ایسے ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 جون 2015 ء) : آصف علی زرداری کے گذشتہ رووز کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ فوج کے خلاف بیان بازی غیر مناسب رویہ ہے، پاک افوان اور فوج کے مابین ہم آہنگی ہی سے جمہوریت اور ملک مضبوط ہو رہا ہے. انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے قومی ایکشن پلان اور ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، آپریشن میں پاک فوج کے جوان اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں.

(جاری ہے)

ان حالات میں فوج کے خلاف بیان نہیں دینا چاہئیے اور نہ ہی فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا جانا چاہئیے کیونکہ اس سے پاکستان کو غیر مستحکم بنانے والے عناصر کی حوصلہ افزائی ہو گی پوری قوم پاک فوج کی حمایت میں ہے. وزیر اعظم نے کہا کہ سیاسی استحکام اور قومی اتفاق رائے ہی سے ملک آگے بڑھ سکتا ہے. وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن اب نازک مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور ہمیں قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے.