وقار ذکا مشکل میں پھنسے مسلمانوں کی مدد کیلئے برما پہنچ گئے، پاکستانی عوام سے مدد کی اپیل

muhammad ali محمد علی بدھ 17 جون 2015 00:01

وقار ذکا مشکل میں پھنسے مسلمانوں کی مدد کیلئے برما پہنچ گئے، پاکستانی ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جون 2015 ء) پاکستانی شوبز سے منسلق اداکار اور مشہور اینکر وقار ذکاء نے برما کے مسلمانوں کیلئے پاکستانی عوام سے مدد کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری کردہ پیغام میں پاکستانی شوبز سے منسلک اداکار اور مشہور اینکر وقار ذکاء نے بتایا ہے کہ وہ برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی حقیقت جاننے کیلئے برما پہنچے ہیں۔

وقار ذکاء کا کہنا ہے کہ برما میں مسلمانوں کی حالت زار انتہائی تشویش ناک ہے۔ وقار ذکاء نے پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ برما کے مسلمانوں کیلئے دل کھول کر مدد کریں۔ یاد رہے کہ وقار ذکاء برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کیخلاف آواز بلند کر کے برما پہنچنے والے پاکستانی شوبز سے منسلک پہلے شخص ہیں۔

متعلقہ عنوان :