سید خورشید شاہ کی طرف سے دیئے گئے اعشائیہ میں بلاول بھٹو زرداری خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے ،پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور اراکین اسمبلی نے بلاول کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں

منگل 16 جون 2015 23:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جون۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی طرف سے دیئے گئے اعشائیہ میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور اراکین اسمبلی نے ان کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں ۔

(جاری ہے)

منگل کی شب قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی طرف سے پیپلزپارٹی چیئرمین اور نائب چیئرمین سمیت ارکان اسمبلی کے اعزاز میں اعشائیہ دیا گیا ۔ اس دوران پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور اراکین اسمبلی نے بلاول بھٹو کے ساتھ تصویریں بھی بنائیں ۔