احمدیار،خاتون نے تین ساتھیوں سے ملکر2بہنوں کو نقدی ،طلائی زیورات سمیت اغواء کرلیا

منگل 16 جون 2015 16:51

احمدیار( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء )خاتون نے تین ساتھیوں سے ملکر-2بہنوں کو نقدی اور طلائی زیورات سمیت اغواء کرلیا تفصیل کے مطابق محلہ مظفر آباد کے رہائشی مظہر فرید کے بہنیں14سالہ صنوبر فرید اور18 آصفہ فرید گھر میں موجودتھیں کہ خاتون پروین بی بی نے ساتھیوں حیدرشاہ ، علی رضا اور غلام رسول کے ساتھ زبردستی گھر میں گھس کرتین تولے طلائی زیورات ،10 تولے چاندی زیورات اور نقدی کل مالیت تقریبا -3 لاکھ روپے سمیت گن پوائنٹ پرکیر ی ڈبہ میں ڈال کر اغوا ء کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔