کامرہ میں پی اے ایف بیس کے قریب سے مشکوک امریکی شہری گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 16 جون 2015 14:16

کامرہ میں پی اے ایف بیس کے قریب سے مشکوک امریکی شہری گرفتار

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جون 2015 ء): کامرہ میں گھومنے والے مشکوک امریکی شہری کو گرفتار کر لیا گیا. تفصیلات کے مطابق کامرہ میں پی اے ایف بیس کے گیٹ نمبر 2 کے قریب سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا گیا. جس کے بارے میں بتایا گیا کہ گرفتار کیا جانے والا شخص کورین نژاد امریکی باشندہ ہے جس کا ویزہ ایک ماہ قبل ہی ختم ہو چکا ہے، ذرائع کے مطابق کورین نژاد شہری کا نام Youghoon ہے جس کے پاس سے اس کی سفری دستاویزات بھی بر آمد کی گئی ہیں، کورین نژاد امریکی شہری کے پاسپورٹ نمبر 488848718 پر ویزا کی میعاد 11 مارچ 2015 ء سے 11 مئی 2015 ء درج ہے لیکن ویزہ کی میعاد ختم ہونے کے بعد بھی مذکور ہ شخص پاکستان میں تاحال مقیم ہے.

گرفتار شخص سے کی جانے والی ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ شخص لاہور میں اچھرہ کے ایک مقامی ہوٹل میں مقیم رہا اور چرچ جانے کی غرض سے لاہور سے پشاور آیا. اور پشاور سے واپسی پر کامرہ کے حسا س علاقہ سے اسے حراست میں لے لیا گیا . تاہم مذکورہ شخص سے ابھی مزید تفتیش کی جا رہی ہے.‎ یاد رہے کہ کامرہ ایک انتہائی حساس علاقہ ہے، جہاں پر پاکستان ائیرفورس کی جہاز بنانے کی فیکٹری ہے، جس میں پاکستان اور چائنہ کے شاہکار جے ایف تھنڈر تیاروں کے علاوہ دیگر تمام جنگی جہاز تیار کئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ائیر بیس پر متعدد مرتبہ دہشت گردوں کے سنگین حملے بھی ہو چکے ہیں