نواز شریف سے استعفیٰ شفاف تحقیقات کیلئے طلب کیا تھا، عمران خان

منگل 16 جون 2015 13:35

نواز شریف سے استعفیٰ شفاف تحقیقات کیلئے طلب کیا تھا، عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ نواز شریف سے استعفیٰ شفاف تحقیقات کیلئے طلب کیا تھا۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا انہوں نے کہاکہ ہمیں ڈر تھا کہ نوازشریف عام انتخابات دوہزار تیرہ کی شفاف تحقیقات میں رکاوٹ بنیں گے اس لیئے ان سے استعفٰی طلب کیا تھا۔عمران خان نے کہا ہیں کہ نادرا کا جھوٹ کھل کر سامنے آیا ہے کہ تحریک انصاف کے وکلا نے این اے ایک سو بائیس کی سپلیمنٹری رپورٹ مانگی تھی۔ سپلیمنٹری رپورٹ نادرا کی جانب داری کی نشاندہی کرتی ہیں۔ نواز شریف اداروں پر اثرانداز ہوں گے اس وجہ سے ان سے استعفٰی طلب کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :