اسلام آباد ؛ مکھی کی بات میں نے شروع نہیں کی، گورنر سندھ سے کہا تھا کہ کراچی میں ہونے والی ہڑتالوں کا نوٹس لیں، وزیر اعظم نواز شریف کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں ’مکھی‘ والے بیان کی وضاحت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 16 جون 2015 12:56

اسلام آباد ؛ مکھی کی بات میں نے شروع نہیں کی، گورنر سندھ سے کہا تھا کہ ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جون 2015 ء) : اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم نواز شریف بھی پہنچ گئے ہیں، وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی میں اپنے ”مکھی“ والے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ مکھی کی بات میں نے شروع نہیں کی تھی ان کا کہنا تھا کہ مکھی والی بات ہلکے پھلکے انداز میں کی تھی اور گورنر سندھ سے کہا تھا کہ کراچی میں ہونے والی ہڑتالوں کا نوٹس لیں کراچی میں اتنی ہڑتالیں نہیں ہونی چاہئیں.انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ میرے اس بیان سے ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل مطمئن ہو جائیں گے.