ہارون آباد‘موٹر سائیکل کا ٹائر پھٹنے سے باپ بیٹا زخمی جبکہ بیوی جاں بحق

منگل 16 جون 2015 12:40

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) موٹر سائیکل کا ٹائر پھٹنے سے باپ بیٹا زخمی جبکہ بیوی جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہارون آباد کے نواحی گاؤں ٹبہ غلیانوالہ کا رہائشی محمد ایوب اپنی بیوی رمضانہ بی بی اور آٹھ سالہ بیٹے علی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر لاہور سے ہارون آباد اپنے گھر آرہے تھے کہ اوکاڑہ بائی پاس کے قریب موٹر سائیکل کا اگلا ٹائر اچانک پھٹ جانے کے باعث تینوں روڈ پر گر گئے جس کے نتیجہ میں محمد ایوب اور اُس کا بیٹا علی شدید زخمی ہو گئے جبکہ اُس کی بیوی رمضانہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ۔

(جاری ہے)

پولیس نے زخمیوں اور نعش کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا ۔بعد ازاں رمضانہ بی بی کی میت جب اہل خانہ کے پاس ہارون آباد پہنچی تو علاقے بھر میں کہرام برپا ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :