خواجہ محمدآصف کا بیان،الطاف حسین کا ایک بار پھرپارٹی قیادت چھوڑنے کا اعلان
منگل 16 جون 2015 12:36
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم )کے قائدالطاف حسین نے وزیردفاع خواجہ آصف کے قومی اسمبلی میں دیے گئے بیان پر برہم ہوگئے اور ایک بار پھر پارٹی قیادت چھوڑنے کا اعلان کیاہے۔الطاف حسین نے کہا کہ وفاقی وزیر خواجہ آصف نے یہ کہہ کر کہ اصل مہاجر جالندھر اور لدھیانا والے ہیں ۔ دوسروں کی قربانیوں پر خط تنسیخ کھینچ دیا ہے ۔
ہمارا مذاق اڑایا گیا اور اسمبلی تماشائی بنی رہی۔اب قیادت نہیں کر سکتا ۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے وفاقی وزیر خواجہ آصف کے ایک انٹرویو کا حوالہ دیا ۔(جاری ہے)
الطاف حسین نے کہاکہ خواجہ آصف نے انٹریو میں کہاہے کہ اصل میں مہاجر وہ ہیں جنہوں نے جالندھر اور لدھیانا سے ہجرت کی۔ الطاف حسین نے کہاکہ تقسیم ہند کے وقت 20 لاکھ افراد نے پاکستان ہجرت کی جس میں ، مشرقی پنجاب کے علاوہ ، یوپی ، سی پی ، بہار ، حیدر آباد دکن ، علی گڑھ ، لکھنو، آگرہ کے افراد بھی شامل ہیں۔
خواجہ آصف کے بیان نے مسلم اقلیتی صوبوں کے مسلمانوں کی قربانیوں پر خط تنسیخ کھینچ دیا ہے۔ الطاف حسین نے کہاکہ انہوں نے 37 سال جدوجہد کرکے مسلم اقلیتی صوبوں سے ہجرت کرنے والوں کو متحد کرنے کی کوشش کی مگر اب بہت ہو چکا ،میں اب قیادت نہیں کر سکتا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یہ تاثر غلط ہے کہ وزارت خارجہ نے امریکی سفیر سے ملاقات طے کرائی
-
سوشل میڈیا پر پابندی کے سوال پر ترجمان پاک فوج کا قرآن کی آیت کا حوالہ
-
واحد راستہ قوم سے معافی ،ترجمان پاک فوج نی9 مئی کے مسئلے کا حل بتادیا
-
9 مئی کے ذمہ دار وہ ہیں جن لوگوں نے رینجرز کے یونیفارم میں عدالتی احاطے میں عمران خان پر حملہ کیا
-
متحدہ عرب امارات میں بچوں میں پڑھنے کے شوق کو تقویت دینے کے مقصد
-
توشہ خانہ گاڑی ریفرنس، احتساب عدالت نے صدر زرداری کے خلاف کارروائی روک دی
-
ڈی جی آئی ایس پی آر کی تمام تر پریس کانفرنس حقائق کے منافی ہے
-
ترجمان آئی ایس پی آر نے 2014 کے دھرنے ،پارلیمنٹ پر حملے کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز دیدی
-
سیاسی جماعتوں کیلئے ملک کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کا نقصان ہے
-
غزہ: اسرائیلی کارروائیوں میں شدت جبکہ اہم امدادی راہداریاں بند
-
ترجمان پاک فوج نے سانحہ 9 مئی کی ویڈیوایک بارپھرقوم کودکھا دی
-
9 مئی واقعات، کور کمانڈر حملہ کیس میں مزید 10 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.