بیس بگلہ‘نوجوان قانون دان راجہ عتیق ایڈووکیٹ کو ہائیکورٹ کا لائسنس جاری کر دیاگیا

منگل 16 جون 2015 12:33

بیس بگلہ /باغ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء)آزاد کشمیر ضلع باغ کے نواحی علاقہ بیس بگلہ بھٹی شریف کے نوجوان قانون دان راجہ عتیق ایڈووکیٹ کو ہائی کورٹ کا لائسنس جاری کر دیاگیا‘ اس سے قبل وہ لوہر کورٹ ضلع باغ میں قانونی اور عوامی خدمات سرانجام دے رہے تھے- ادھر ان کے آبائی گاؤں بھٹی شریف‘ سوکڑ‘ پس جھولہ‘ چناٹ ‘ کری اور غنی آباد میں عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی- سیاسی سماجی شخصیات نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مخلص پیشہ ورقانون دان ثابت ہوں گے-عوام کو ان سے بڑی توقعات وابستہ ہیں -انہوں نے کہا کہ وہ وسیع ظرف کے ساتھ عوام کی خدمت کو اپناشعار بنائیں گے ہمارا تعاون ان کے ساتھ رہے گا-