مودی سرکار کی حالیہ تقریرنے بھارتی گھناؤنے عزائم کوبے نقاب کردیا‘علماء کرام
منگل 16 جون 2015 12:33
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء)ہندوستانی جارحیت دوستی کی پینگیں بڑھانے والوں کے منہ پرطماچہ کے مترادف ہے۔ بھارت کے ساتھ آلو،پیازکی تجارت کے فروغ کے لیے جدوجہدکرنے والے بھارتی مظالم کابغورجائزہ لیں۔مودی سرکار کی حالیہ تقریرنے بھارتی گھناؤنے عزائم کوبے نقاب کردیاہے۔ ان خیالات کااظہاراے جے کے جے یوآئی کے سیکرٹری اطلاعات علامہ عطاء اللہ علوی ،مرکزی راہنماء مولانازبیراحمدظہیر،علامہ قاضی طیب منظور،مولاناطیب اشرف،مولانامحمدنصیریوسفی اوردیگرنے اخباری بیان میں کیا۔
انھوں نے کہاکہ مودی اسوقت بھی اپنے آپ کوگجرات کاوزیراعلیٰ ہی سمجھتاہے،اسے ابھی تک محسوس نہیں ہوا،کہ وہ ہندوستان کا وزیراعظم ہے۔انھوں نے کہاپاکستان کے ارباب اقتدارواختیارکے لیے ان حالات میں ضروری تھاکہ انکے جھوٹے دعوؤں کاجواب دیتے۔(جاری ہے)
مگر اسوقت تک ہماری قیادت کیطرف سے جواب کانہ آنابھی افسوسناک ہے۔انھوں نے کہا مودی کاحالیہ خطاب اسوقت کے حکمرانوں کے منہ پرطماچہ کے مترادف ہے۔
انھوں نے کہا بھارت پاکستان کاازلی دشمن ہے،جوہمیشہ پاکستان کوتوڑنے کے لیے کوشاں رہتاہے۔مگراسکے باوجود ہمارے سرمایہ دار اپنے آلوپیاز کی فروخت اورخریدکیلیے انکے ساتھ دوستی کی پیگنیں بڑھارہے ہیں۔انھوں نے کہا ہندوستان کی جارحیت کامنہ توڑجواب دینے کیلئے حکمران اپنی پالیسی واضح کریں۔انھوں نے واضح کیاکہ کشمیرکے مسئلہ کاواحد حل جہاد فی سبیل اللہ میں مضمرہے۔اسکے بغیربھارتی جبرکامقابلہ نہیں کیاجاسکتا۔انھوں نے کہا ہندوستان کی زبان کولگام دینے کے لیے پاکستان حکمرانوں کوبھی جرات مندانہ موقف اخییارکرناچاہیے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.