کراچی : اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس، وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر مذمتی قرار داد جمع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 16 جون 2015 12:33

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جون 2015 ء) : اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں گذشتہ روز قومی اسمبلی میں وزیر دفاع کی جانب سے ادا کیے جانے والے الفاظ پر مذمتی قرارداد جمع کروا ددی گئی، قرارداد ایم کیو ایم کے رکن محمد حسین نے جمع کروائی جس میں ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی جانب سے کہے گئے الفاظ کی مذمت کرتے ہیں. اپنی تقریر کے ذریعے خواجہ آصف نے نفرت پھیلانے کی کوشش کی اور نفرت انگیز الفاظ استعمال کیے انہوں نے قرارداد میں مطالبہ کیا کہ خواجہ آصف جیسے تنگ نظر انسان کو قوم سے معافی مانگنی چاہئیے.