اپنے کردار پر سمجھوتہ نہیں کرتی ، مجھے فلاپ کہنے والی خود فلا پ ہوچکی ہیں ‘ اداکارہ لیلیٰ

منگل 16 جون 2015 12:14

اپنے کردار پر سمجھوتہ نہیں کرتی ، مجھے فلاپ کہنے والی خود فلا پ ہوچکی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء ) معروف اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ میں اپنے کردار کے معاملے میں کبھی سمجھوتہ نہیں کرتی ،خواہش ہوتی ہے کہ ہر فلم میں مرکزی کردار میں نظر آؤں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ضرورت کے مطابق مجھے آئے روز فلموں کی آفرز ہوتی رہتی ہیں مگر ہر کردار قبول نہیں کرتی ہوں ،کوشش ہے کہ اچھااور معیاری کام کروں ۔بعض اداکارائیں 50سال کی ہوکر آج بھی خود کو نو عمر تصور کرتی ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں لیلیٰ نے کہا کہ مجھے فلاپ کہنے والی خود فلا پ ہوچکی ہیں ،عید پر تھیٹر پرفارم کرونگی ،اس حوالے سے پروڈیوسروں سے بات چل رہی ہے ،شوبز کے تمام شعبوں میں اپنا لوہا منواچکی ہوں ۔