ٹیبلٹ کھانے کا انجام

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 16 جون 2015 12:11

ٹیبلٹ کھانے  کا انجام

روس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جون2015ء) ٹیبلٹ کھانے سے ایک روسی شخص ہلاک ہوگیا۔ جناب یہ ٹیبلٹ کوئی سردرد یا بخار کی ٹیبلٹ(گولی) نہیں بلکہ ڈیوائس تھی۔ پولیس نے ایک شخص کو ٹوٹے ہوئے ٹیبلٹ کا شیشہ اور دیگر پرزے کھاتے ہوئے پکڑا۔سینٹس پیٹرزبرگ میں لوگوں نے پولیس کو اس وقت بلایا جب ایک 41 سالہ بے روزکار شخص نے اپنی کھڑکی سے گھر کا فرنیچر باہر پھینکنا شروع کیا۔

(جاری ہے)

پولیس آئی اور کھڑکی سے اندر گئی تو اس نے پولیس پر بھی حملہ کر دیا اور جلدی سے ٹوٹے ہوئے ٹیبلٹ کا شیشہ کھانا شروع کر دیا۔ پولیس نے اس شخص کو پکڑ کر ابتدائی طبی امداد کے لیے ایمبولینس کو بلایا مگر ایمبولینس کے آنے سے پہلے ہی وہ شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے اپنی رپورٹ میں یہ تو نہیں لکھا کہ یہ ٹیبلٹ کس قسم کا تھا تاہم یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ ٹیبلٹ چاہے اینڈریوڈ ہو یا آئی او ایس، اس کے کھانے سے موت یقینی ہوتی ہے۔