سری لنکاسے سیریز میں میزبان بیٹسمین کمارسنگاکارا پاکستانی بولرز کیلئے خطرے کی علامت بن گئے

منگل 16 جون 2015 12:04

سری لنکاسے سیریز میں میزبان بیٹسمین کمارسنگاکارا پاکستانی بولرز کیلئے ..

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء)سری لنکاسے سیریز میں میزبان بیٹسمین کمارسنگاکارا پاکستانی بولرز کیلئے خطرے کی علامت بن گئے۔ سابق کپتان نے پاکستان کیخلاف سب سے زیادہ رنز اسکورکئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی بولنگ اٹیک کومیزبان بیٹسمین کمارسنگاکارا کوکنٹرول کرنا بڑا چیلنج ہوگا سنگاکارا ہمیشہ پاکستانی بولرز کیلئے ڈینجرمین ثابت ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے 2002 کے لاہور میں پاکستان کیخلاف پہلے ہی ٹیسٹ میں 230رنز کی فتح گر اننگ کھیلی۔ سابق سری لنکن کپتان نے 130 ٹیسٹ میں 58 کی اوسط سے 12203رنز38 سنچریزاور51ففٹیز کی مدد سے بنائے تاہم پاکستان کے مقابل اکیس ٹیسٹ میں انہوں نے اسی کی شاندار اوسط سے 2809رنز اسکور کئے ہیں جس میں تین ڈبل سنچریز سمیت دس سینکڑے شامل ہیں انہیں پاکستان کیخلاف تین ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 151رنز درکار ہیں۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین ہوں گے۔ صرف بھارت کے سنیل گاوسکر نے پاکستان کیخلاف دوہزارنواسی رنزبنائے ہیں۔