یہ پڑھ کر سوئمنگ پول میں نہانے کو دل نہیں کرے گا
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل جون

یہ پڑھ کر سوئمنگ پول میں نہانے کو دل نہیں کرے گا

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جون2015ء)اس خبر کو پڑھ کر آپ پبلک سوئمنگ پول میں چھلانگ لگاتے ہوئے دوبار سوچیں گے۔ایک سروے کے دوران لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اعتراف کیا کہ وہ اپنی چھٹیوں کے دوران سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے اس میں پیشاب کر دیتے ہیں۔ ٹریول زو کی جانب سے ہوئے سروے میں تقریباً ساڑھے نو ہزار لوگوں سے اُن کی چھٹیوں کے دوران بری عادات کے حوالے سے پوچھا گیا تھا۔

سروے کے دوران 69 فیصد امریکیوں نے قبول کیا کہ وہ چھٹیوں کے دوران سوئمنگ پول یا سمندرمیں نہاتے ہوئے پیشاب کر دیتے ہیں۔46 فیصد برطانوی اور 20 فیصد جرمن افراد نے بھی اپنی اس بری عادت کا اعتراف کیا۔تقریباً آدھے کینیڈین افراد بھی اس معاشرتی جرم کے مرتکب پائے گئے ۔ ایک دوسری ویب سائٹ نے ساری دنیا کے وزیٹرز سے جب یہ سوال کیا کہ کیا وہ بھی سوئمنگ پول میں پیشاب کرتے ہیں تو 35 فیصد کا جواب ہاں میں تھا جبکہ 65 فیصد کا جواب ناں میں تھا۔

اس خبر کا حوالہ
16/06/2015 - 12:02:21 :وقت اشاعت