بارش سے متاثرہ ٹیسٹ میچز نتیجہ خیز بنانے کے لیے اضافی دن رکھا جانا چاہییے ، ویرات کوہلی

منگل 16 جون 2015 12:02

بارش سے متاثرہ ٹیسٹ میچز نتیجہ خیز بنانے کے لیے اضافی دن رکھا جانا چاہییے ..

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16جون۔2015ء) فتح اﷲ ٹیسٹ بارش سے شدید متاثر ہونے کے بعد بھارت کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں اضافی دن کا مطالبہ سامنے آگیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ اس معاملے پربحث ہونی چاہئے ۔ میچ کے چوتھے دن ان کی ٹیم کھیل کو محفوظ بنانے کیلئے جدوجہد کر رہی تھی۔ اگلے دن کے دو سیشنز بارش کی نذر ہوئے اور پھر ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔

(جاری ہے)

ا ن کی ٹیم جیت کی مستحق تھی تاہم ایسا نہ ہوسکا لہٰذا متبادل دن کے بارے میں سوچنا چاہئے کیونکہ یہ ایک اچھی تجویز ہے ۔ کھیل کی صورتحال کو دیکھنے کیلئے مزید دن کا اضافہ ہو سکتا ہے اور اگر ممکنہ نتائج برآمد ہوسکیں تو یہ نقصان دہ نہیں جس سے ٹیم کو تین سیشنز میں حصہ لے کر جیتنے کا مناسب موقع مل سکے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ رینکنگ پر فی الحال وہ زیادہ تحفظات نہیں رکھتے ہیں مگر ان کا کہنا ہے کہ وہ ٹاپ پوزیشن پر جگہ بنانا چاہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :