تیز رفتاری دکھانے پر برطانوی ہیوی ویٹ باکسر ٹائیسن فیوری ڈرائیونگ سے محروم

منگل 16 جون 2015 11:55

تیز رفتاری دکھانے پر برطانوی ہیوی ویٹ باکسر ٹائیسن فیوری ڈرائیونگ ..

گلاسگو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16جون۔2015ء) برطانوی ہیوی ویٹ باکسر ٹائیسن فیوری پر تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کی پاداش میں ڈرائیونگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے گزشتہ سال نومبر میں جنوبی سکاٹ لینڈ کی ایک شاہراہ پر 90 میل فی گھنٹہ کی رفتارسے سفر کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے باعث عدالت احکامات کی روشنی میں وہ آئندہ دو ماہ تک ڈرائیونگ نہیں کر سکیں گے ۔ انہیں 400 پاؤنڈز کا جرمانہ بھی کیا گیا ہے ۔ جسٹس جان بکیٹ کا کہنا ہے کہ ٹائیسن فیوری کے لائسنس میں پوائنٹس کافی بڑھ گئے ہیں جس پر انہیں سزا دی گئی ہے ۔