لاہور ہائیکورٹ نے بائیو میٹرک نظام کے ذریعے عام انتخابات کرانے کے لئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعق مزید دلائل طلب کر لئے۔
عمر جمشید منگل 16 جون 2015 11:48
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار رضوان ذکا گل ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ عام انتخابات میں بائیو میٹرک نظام نافذ نہ ہونے سے اگلے انتخابات تک دھاندلی کا شور اٹھتا ہے۔
(جاری ہے)
دھاندلی سے ملک میں دھرنوں اور احتجاج کا کلچر پروان چڑھا ہے حکومت کو احتجاج کے دوران سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے اربوں روپے صرف کرنا پڑتے ہیں اگر یہی رقم بائیو میٹرک نظام متعارف کرانے پر لگا دی جائے توملک سے دھاندلی کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں بائیو میٹرک کا نظام کامیابی سے رائج ہے جس سے ان ممالک میں جمہوریتیں مضبوط ہوئی ہیں لہذا عدالت وسیع تر قومی مفاد اور جمہوری استحکام کے لئے آئندہ عام انتخابات بائیو میٹرک نظام کے ذریعے کرانے کے احکامات صادر کرئے۔جس پر عدالت نے بائیو میٹرک نظام کے حوالے سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ پیش کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے کیس کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کر لئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.