امریکی ویڈیو گیم’ ’فال آوٴٹ4“ نومبر میں ریلیز ہو گی

منگل 16 جون 2015 11:46

امریکی ویڈیو گیم’ ’فال آوٴٹ4“ نومبر میں ریلیز ہو گی

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء)امریکی ویڈیو گیم بنانے والی کمپنی بیتھیسڈا کا کہنا ہے کہ عالمگیر تباہی کے بعد کے حالات پر مبنی مشہور وڈیو گیم فال آوٴٹ کا چوتھا ورڑن اس سال دس نومبر کو ریلیز ہو گا۔لاس اینجلس میں ہونے والے الیکٹرونک انٹرٹینمنٹ ایکسپو ’ای تھری گیم شو‘ میں بیتھیسڈا نے ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا اعلان کیا۔

اس شو میں فال آوٴٹ4 کے علاوہ ڈْوم کے ری میک اور ڈس آنرڈ2 کے 2016 میں ریلیز ہونے کی اطلاع بھی دی گئی ہے۔فال آوٴٹ4 اور ڈس آنرڈ2 دونوں گیموں میں خواتین کے کردار بھی شامل کیے گئے ہیں۔بیتھیسڈا نے اس نمائشں کے ذریعے گیم بنانے والی دوسری بڑی کمپنیوں کے شانہ بشانہ چلنے کی کوشش کی ہے-ای تھری میں تاجروں، میڈیا اور تقریباً پانچ ہزار عوامی نمائندوں کو شامل ہونے کی اجازت ہو گی اورمنگل ہی کو اسی شو میں مائیکروسافٹ اور سونی اگلے سال آنے والے پلے سٹیشن اور ایکس باکس کے بارے میں اپنے ارادوں سے آگاہ کریں گے۔

(جاری ہے)

گیم سپاٹ ویب سائٹ کے برطانوی مدیر راب کراسلے کا کہنا تھا کہ ’یہ بہت بہترین شو تھا، اور میرے خیال میں ان کے پاس دکھانے کو بہت کچھ تھا۔کمپنی نے فال آوٴٹ4 کا ٹریلر تو رواں ماہ کے آغاز میں ہی جاری کر دیا تھا لیکن گیم کے سیکوئنس اتوار کو ہونے والے اس شو میں پہلی بار دکھائے گئے ہیں۔