”چمن میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی “

5 ارب 76 کروڑ روپے کی ہزاروں کلو منشیات بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر 3 ہزار کلو افیون اور2 ہزار کلو ہیروئن برآمد کرلی،ملزمان فرار

منگل 16 جون 2015 11:39

”چمن میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی “

چمن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) چمن کے علاقے پیشن میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کے دوران 3 ہزار کلو افیون اور2 ہزار کلو ہیروئن برآمد کر لی ہے تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ منگل کے روز اینٹی نارکوٹکس فورس نے خفیہ اطلاع پر پشین کے علاقے سرانان میں ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں سے 3 ہزار کلو افیون اور2 ہزارکلو ہیروئن برآمد کی گئی ، تاہم کارروائی سے قبل ہی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے،ترجمان کے مطابق منشیات ہمسائے ملک سے پیشن سمگل کی گئی تھی ،یہ منشیات ملزمان مکران سے بیرون ملک لے جانا چاہتے تھے،یہ منشیات عالمی مارکیٹ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے میں فروخت ہونا تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کی تلاش کیلئے اینٹی نارکوٹس فورس نے پیشن کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :