کینگرو بلے باز سٹیو سمتھ نمبرون پوزیشن پانے والے دوسرے کم عمر بیٹسمین بن گئے

منگل 16 جون 2015 11:25

کینگرو بلے باز سٹیو سمتھ نمبرون پوزیشن پانے والے دوسرے کم عمر بیٹسمین ..

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16جون۔2015ء) آئی سی سی کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ ٹیسٹ رینکنگ میں سٹیو سمتھ نمبر ون رینکنگ حاصل کرنے والے دوسرے کم عمر ترین بلے باز بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ 6 ٹیسٹ میچوں میں 5 سنچریاں بنا کر اس وقت اپنے کیریئر کی بہترین فارم میں ہیں۔ سٹیو سمتھ سابق بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کے بعد سب سے نوجوان کرکٹر ہیں جنہوں نے آئی سی سی بیٹنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ سچن ٹنڈولکر نے 1999ء میں 25 سال اور 279 دن میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ سٹیو سمتھ 26 سا ل اور 12 دن میں یہ منصب پانے میں کامیاب ہوئے ۔