کوہاٹ،واٹر ٹینکر اور کار میں تصادم، 3افراد جاں بحق،2زخمی

منگل 16 جون 2015 11:18

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء )کوہاٹ کے قریب راولپنڈی روڈ پر گنڈیالی موڑ میں واٹر ٹینکر اور کار میں تصادم سے 3افراد موقع پر جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گنڈیالی موڑ کے قریب اسلام آباد سے کوہاٹ آنے والی کار مخالف سمت سے آنے والی واٹر ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار میاں بیوی اور 8سالہ بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔حادثے میں 2افراد زخمی بھی ہوئے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔لاشوں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ کوہاٹ متنقل کردیاگیا ۔