پی آئی اے کی لاجواب سروس،سفر آج کریں، سامان کل ملے گا

پی کے 262 کا عملہ 150 سے زائد مسافروں کا سامان ابو ظہبی میں چھوڑ کر آیا

منگل 16 جون 2015 11:18

پی آئی اے کی لاجواب سروس،سفر آج کریں، سامان کل ملے گا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء ) قومی ایئر لائن سے وابستہ باکمال لوگ ابو ظہبی سے وطن واپس آنے والے مسافروں کا سامان وہیں بھول آئے۔

(جاری ہے)

ابوظہبی سے اسلام آباد آنے والی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 262 کا عملہ 150 سے زائد مسافروں کا سامان ابو ظہبی میں چھوڑ کر آیا۔ منزل مقصود پر پہنچنے کے بعد مسافروں نے سامان نہ ملنے پر احتجاج کیا تو انہیں بتایا گیا کہ ان کا سامان ابو ظہبی میں ہی چھوٹ گیا ہے اوٍر اب یہ سامان کل آئے گا۔دوسری جانب مسافروں کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پر کوئی اعلیٰ افسر موجود نہیں جو انہیں اس تسلی بخش جواب دے۔

متعلقہ عنوان :