پاکستان میں کچھ این جی اوز ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں،پاکستان میں تمام این جی اوز کی جانچ پڑتال کیلئے ایک قومی سطح پر ادارہ قائم کرنے کی ضرورت ہے ‘ممبر برطانوی پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد کاانٹرویو

منگل 16 جون 2015 11:18

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) ممبر برطانوی پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں کچھ این جی اوز ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں،پاکستان میں تمام این جی اوز کی جانچ پڑتال کیلئے ایک قومی سطح پر ادارہ قائم کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں لارڈ نذیر احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کام کرنے والی کچھ این جی اوز کو اسرائیل اور انڈیا جیسے دشمن ملک سے امداد آتی ہے اور وہ کسی اور کے ایجنڈے پر کام کرتی ہیں۔

حکومت کو چاہیے کہ ایک ایسا ادارہ قائم کرے جو پاکستان میں کام کرنے والی تمام این جی اوز کی سکروٹنی کرے اور ان کی فنڈنگ پر نظر رکھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت ساری این جی اوز اچھا کام بھی کر رہی ہیں۔ دیکھنا صرف یہ ہے کہ کہیں کوئی ملک دشمن عناصر این جی اوز کی آڑ میں ملکی سلامتی کو نقصان نہ پہنچائیں۔

متعلقہ عنوان :