میاں چنوں،غربت سے تنگ با پ کی اپنے دو بچوں سمیت زیلی گولیاں کھا کر خودکشی کرنے کی کوشش

پیر 15 جون 2015 23:12

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) غربت سے تنگ با پ کی اپنے دو بچوں سمیت زیلی گولیاں کھا کر خودکشی کرنے کی کوشش،تینوں کو ریسکیو1122نے ٹی ایچ کیو شفٹ کردیا،ڈاکٹر کے مطابق تینوں کی حالت خطرے سے باہر ہے،تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں128پندرہ ایل کے رہائشی محمد ساجد نامی محنت کش نے غربت سے تنگ آکر اپنے دو بچوں پانچ سالہ حسنین اور تین سالہ احمد سمیت زہریلی گولیاں کھالیں،ریسکیو1122نے تینوں کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو شفٹ کردیا گیا،ڈاکٹر کے مطابق تینوں کی حالت خطرے سے باہر ہے،جبکہ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ خودکشی کی کوشش کرنے والا ساجدانتہائی غریب ہے ،بے روزگاری کی وجہ سے اسکی بیوی بھی ناراض ہوکر اپنے میکے چلی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :