بھارت کو مسلمانوں اور عیسائیوں سے پاک کرنے کے منصوبہ ساز راجیشور سنگھ کو نریندر مودی نے اہم پارٹی عہدہ دیدیا

پیر 15 جون 2015 23:06

بھارت کو مسلمانوں اور عیسائیوں سے پاک کرنے کے منصوبہ ساز راجیشور سنگھ ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) بھارت کو مسلمانوں اور عیسائیوں سے پاک کرنے کے منصوبے کے خالق آر ایس ایس کے لیڈر راجیشور سنگھ کونریندر مودی نے بی جے پی میں دوبارہ اہم عہدہ دیدیا، گھر واپسی جیسے بدنام زمانہ منصوبہ کے خالق کو عوامی احتجاج کے بعد پارٹی سے بظاہر نکال دیا گیا تھا لیکن چند ماہ بعد شیطانی دماغ کے مالک راجیشو ر سنگھ کو مودی نے زیادہ اہم عہدے پر بٹھا دیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق مسلمانوں اور عیسائیوں کو دوبارہ ہندو بنا کر بھارت کو مسلمانوں اور عیسائیوں سے پاک کرنے کے منصوبے پر ہندو دہشت گرد تنظیم آر ایس ایس برسوں سے کام کر رہی ہے۔ اترپردیش اور جھاڑکھنڈ میں مسلمانوں اور عیسائیوں کو زبردستی ہندو بنانے کے منصوبے کا انچارج راجیشور سنگھ ہے۔

(جاری ہے)

اس منصوبے پر کام 1996ء سے جاری ہے لیکن مودی حکومت آنے کے بعد ہندو دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ ملی تو شیطانی عزائم کا بھی کھلے عام اظہار ہونے لگا۔

دسمبر 2014 میں راجیشور سنگھ نے اعلان کیا کہ 31دسمبر 2021ء تک بھارت کو مسلمانوں اور عیسائیوں سے پاک کر دیا جائے گا۔ راجیشور سنگھ نے دعویٰ کیا کہ 1996ء سے اب تک 3 لاکھ افراد کوجبری ہندو بنایا جا چکا ہے۔بھارت کے نام نہاد سیکولر آئین کی کھلم کھلا توہین پر عوامی حلقوں نے شدید احتجاج کیا تو مودی نے راجیشور سنگھ کو منظر سے ہٹا دیا، بہانہ بنایا گیا کہ راجیشور کی صحت ٹھیک نہیں وہ چھٹی پر جا رہا ہے لیکن راجیشور اپنے شیطانی منصوبے پر پس پردہ کام کرتا رہا۔ 6ماہ گزرنے کے بعد دہشت گرد ہندؤں کے نمائندہ مودی نے راجیشور کو پارٹی میں اہم عہدہ دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :