للت مودی کی مدد وزیراعظم کی رضا مندی سے کی گئی،کانگریس کا الزام
ایسا لگتا ہے للت مودی کے نریندر مودی اور امت شاہ سے بھی تعلق تعلقات ہیں ’وزیر اعظم وزارت خارجہ کو چلانے کیلئے مشہور ہیں، کیا ایسے میں کوئی سمجھدار آدمی یہ مان سکتا ہے کہ قانون کے ایسے بھگوڑے کی مدد میں وزیر اعظم کی رضامندی نہیں تھی کانگرس کے ترجمان رندیپ سورخشاوالا کی نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو
پیر 15 جون 2015 23:05
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج پر لگنے والے الزامات کے حوالے سے اپوزیشن جماعت کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر بھی حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ للت مودی کی مدد وزیراعظم نریندر مودی کی رضامندی سے کی گئی ہے۔پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق کانگرس کے ترجمان رندیپ سورخشاوالا نینئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ’للت مودی کا سشما سوراج سے تعلق، خاندانی تعلقات ،کلائنٹ کونسل، ای میلز کے تبادلے، داخلے اور دوسری چیزوں میں مدد دلانے میں شراکت کے علاوہ ایسا بھی لگتا ہے کہ للت مودی کے نریندر مودی اور امت شاہ سے بھی تعلق تعلقات ہیں۔
‘انھوں نے مزید کہا کہ ’وزیر اعظم وزارت خارجہ کو چلانے کے لئے مشہور ہیں، کیا ایسے میں کوئی سمجھدار آدمی یہ مان سکتا ہے کہ قانون کے ایسے بھگوڑے کی مدد میں وزیر اعظم کی رضامندی نہیں تھی۔(جاری ہے)
‘سورخشاوالانے یہ بھی سوال کیا ہے کہ ’وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی کے صدر امت شاہ اور قانون کے بھگوڑے للت مودی کا کیا رشتہ ہے؟‘دوسری جانب این ڈی اے کی اتحادی جماعت شیوسینا نے سشما سوراج کا دفاع کیا ہے۔
ادھر شیوسینا کے رہنما سنجے رات نے کہا کہ ’مودی حکومت کو کمزور کرنے کے لیے سشما سوراج کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، شیوسینا کو ان پورا بھروسہ ہے۔‘بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج پر الزامات لگائے گئے ہیں کہ انھوں نے آئی پی ایل کے سابق کمشنر للت مودی کو سفری دستاویزات دلانے میں مدد کی تھی۔واضح رہے کہ للت مودی کو بھارت میں مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کا سامنا ہے جنھیں وہ مسترد کر چکے ہیں۔تاہم جب سے ان پر یہ الزامات لگائیگئے ہیں تب سے وہ برطانیہ سے بھارت واپس نہیں آئے ہیں۔سشما سوراج اور ان کی پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے اپنی صفائی میں کہا ہے کہ انسانی بنیاد پر للت مودی کی مدد کی گئی لیکن اپوزیشن پارٹی سشما سوراج سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
سعودی عرب میں یکم جون سے موسم گرما کا آغاز ہوگا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.