حکومتی ترجمان این جی اوزکے حوالے سے موقف سے امریکی دباؤ پر اس سے پیچھے ہٹتی نظر آرہی ہے
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کابیان
پیر 15 جون 2015 23:05
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سمیت حکومتی ترجمانوں نے این جی اوزکے حوالے سے جس واضح موقف کا اظہار کیا تھا حکومت امریکی دباؤ پر اس سے پیچھے ہٹتی نظر آرہی ہے ۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیر داخلہ نے بیرونی این جی اوز کی پاکستان میں مشکوک سرگرمیوں ،تہذیب و تمدن اور ثقافت کو بدلنے اور مغربی رنگ میں رنگنے کی سازشوں کو بے نقاب کرنے کے بعد’’ سیودی چلڈرن‘‘پر پابندی لگائی تھی مگر امریکی دباؤ کے بعد یہ این جی او حکومت کے سامنے کھڑی ہوگئی جس کے بعد حکومت نے پسپائی اختیار کرتے ہوئے اس پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا ۔
انہوں نے کہا کہ جو بیرونی این جی اوزحکومتی اجازت اور مرضی سے پاکستان میں تعلیم اور صحت کی بہتری کیلئے خلوص دل سے کام کررہی ہیں وہ ہماری محسن ہیں اور انہیں ہم خوش آمدید کہتے ہیں مگر این جی اوز کے نام پر کام کرنے والی ایسی تخریب کار ایجنسیوں جن میں شکیل آفریدی جیسے ملک دشمن عناصر اور ایجنٹوں نے پناہ لے رکھی ہو اور جو ملک میں دہشت گردی اور تخریب کاری جیسے جرائم میں ملوث ہیں انہیں ملکی سلامتی اور استحکام سے کھیلنے کی کسی صورت بھی اجازت نہیں دی جاسکتی ،حکومت کو ان کی سرگرمیوں کا سختی سے نوٹس لینا ہوگا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جاپان اور پاکستان دیرینہ دوست ممالک ہیں ،جن کے مابین تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں. شہباز شریف
-
سعودی عرب کے کاروباری وفد کا دورہ ملکی معیشت کے لئے اہم سنگ میل ہے.شہبازشریف
-
ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے، کلیدی اقتصادی اشاریوں سے معاشی بہتری اوراستحکام کی عکاسی ہورہی ہے.محمد اورنگزیب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی ہونے کی وجہ سامنے آ گئی
-
یہ تاثر غلط ہے کہ وزارت خارجہ نے امریکی سفیر سے ملاقات طے کرائی
-
سوشل میڈیا پر پابندی کے سوال پر ترجمان پاک فوج کا قرآن کی آیت کا حوالہ
-
واحد راستہ قوم سے معافی ،ترجمان پاک فوج نی9 مئی کے مسئلے کا حل بتادیا
-
9 مئی کے ذمہ دار وہ ہیں جن لوگوں نے رینجرز کے یونیفارم میں عدالتی احاطے میں عمران خان پر حملہ کیا
-
متحدہ عرب امارات میں بچوں میں پڑھنے کے شوق کو تقویت دینے کے مقصد
-
توشہ خانہ گاڑی ریفرنس، احتساب عدالت نے صدر زرداری کے خلاف کارروائی روک دی
-
ڈی جی آئی ایس پی آر کی تمام تر پریس کانفرنس حقائق کے منافی ہے
-
ترجمان آئی ایس پی آر نے 2014 کے دھرنے ،پارلیمنٹ پر حملے کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.