آئندہ انتخابات کے بعد بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیر اعظم ہونگے ، محمود خان جونیجو
موجوہ وفاقی حکومت نے عوام کو بھوک بدحالی بیروزگاری اور لوڈ شیڈنگ کے سوا کچھ نہیں دیا
پیر 15 جون 2015 22:54
ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) آئندہ انتخابات کے بعد بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیر اعظم ہونگے ، موجوہ وفاقی حکومت نے عوام کو بھوک بدحالی بیروزگاری اور لوڈ شیڈنگ کے سوا کچھ نہیں دیا عوام پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو زرداری کیساتھ بلاول ورکر آرگنائیزیشن کی صوبائی صدر محمود خان جونیجو کی پریس کانفرنس ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو ورکر آرگنائیزیشن کے زیر اہتمام سٹھیا ہاؤس پر ایک ورکرز کنوینشن منعقد ہوا ، جس میں نوجوان کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، ورکرز کنوینشن کے بعد بلاول بھٹو ورکر آرگنائیزیشن کے صوبائی صدر محمود خان جونیجو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی نے اپنے دو راقتدار میں عوام کو روٹی کپڑا اور مکان دیا ، ہزاروں بیروزگار نوجوانوں کو نوکریاں دیں ، جبکہ ملک میں ترقیاتی کاموں کا جعال بچھایا لیکن موجودہ وفاقی حکومت عوام کا دوالیہ نکال دیا ، موجودہ وفاقی بجٹ عوام دشمن بجٹ ہے ، موجودہ حکومت نے عوام کو بھوک بدحالی اور بیروزگار کے سوا کچھ نہیں دیا ، آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی پورے ملک سے بھرپور کامیابی حاصل کر ے گی اور ملک کے وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہونگے ، انہوں نے کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر بلاول ورکر آرگنائیزیشن کی تنظیم سازی کی جارہی ہے ، کارکنان بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کریں ، آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کے نوجوان کارکنان کو ٹکٹ دیئے جائیں گے ، اس موقع پر انہوں نے بلاول بھٹو ورکر آرگنائیزیشن ضلع ٹنڈومحمدخان کے عہدیداران کا اعلان کیا ، جس مطابق ممتاز علی سٹھیو ضلعی صدر ، فقیردودو درس سینئر نائب صدر ، اعجاز علی بروہی نائب صدر ، عبدالمجید بڑدی جنرل سیکریٹری ، خان محمد کولاچی ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ، خیر محمد پٹھان جوائنٹ سیکریٹری ، مظفر علی بروہی اطلاعات سیکریٹری ، ساجن کولاچی آفیس سیکریٹری ، عباس علی سٹھیو پریس سیکریٹری ، اظہار حسین کولاچی خزانچی ، کوندھر علی بھٹو ضلعی ترجمان ہونگے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.