شہری انتخابات میں جماعت اسلامی کے اُمیدوارن کوووٹ دیں،قوم کی تقدیر بو سیدہ نظام اور آزمود چہروں سے جان چھڑوانے تک نہیں بدل سکتی ،جماعت اسلامی کے اُمیدوار عوام کے دکھ درد کے ساتھی ہیں

جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر زبیر فارو ق خان کا تر نول میں کار نر میٹنگ سے خطاب

پیر 15 جون 2015 22:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر زبیر فارو ق خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے اُمیدوار بلدیاتی انتخابات میں کا میاب ہو کر عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھر پو ر کو شش کر یں گے ،بلد یاتی ادروں کے عدم مو جو دگی کے باعث پو را اسلام آباد مسائل کی آماجگا ہ بنا ہو ا ہے ،تمام ادارے مسائل حل کر نے میں ناکام ہو چکے ہیں شہری انتخابات میں جماعت اسلامی کے اُمیدوارن کوووٹ دیں۔

وہ پیر کو یہاں تر نول میں کار نر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس مو قع پر حا جی فضل رازق،ولی اﷲ بخاری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔زبیر فارو ق خان نے کہا مرکز اور پنجاب اور سندھ کا بجٹ روایتی اور اعدادو شمار کا گورکھ دھندا ہے اس بجٹ میں عوام کے لیے کوئی ریلیف نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

مہنگائی ، بے روزگاری ، لاقانیت ، بدامنی ، لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا جینا دو بھر کر دیاہے جبکہ حکمران خوشنما الفاظ کے ذریعے عوام کی دلجوئی میں مصروف ہیں ۔

قوم کی تقدیر اُس وقت تک نہیں بد ل سکتی جب تک بو سیدہ نظام اور آزمود چہروں سے جان نہیں چھڑوائی جا تی اور ووٹ دینے کا مجمو ئی رویہ دورست نہیں کیا جا تا آج پھر پُرانے شکاری نئے جال کے ساتھ میدان میں آئے ہو ئے ہیں یہی وہ لو گ ہیں جنہوں نے قومی الیکشن میں عوام کو سبز باغ دکھا کر ووٹ لیے تھے مگر اس کے بعد یہ عوام کے مسائل کے حل کی بجا ئے اضافے کا سبب بنے ۔انھوں نے کہا جماعت اسلامی کے اُمیدوار عوام کے دکھ درد کے ساتھی ہیں اور یہ عوام میں ہی رہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :