سی ڈی اے مزدور یونین(سی بی اے)کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب (آج)ہو گی

پیر 15 جون 2015 22:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) سی ڈی اے مزدور یونین(سی بی اے)کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب آج مورخہ 16جون 2015؁ء بروز منگل بمقام فائربریگیڈہال سیکٹر G-7/1 بوقت دن 10:00 بجے منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

جس میں مسلم لیگی رہنماء سینیٹر چوہدری تنویر احمد خان،سابق سینیٹر سید ظفر علی شا ہ، ممبر ان قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، ملک ابرار احمد ،سابق ممبر قومی اسمبلی انجم عقیل خان ، ملک شکیل اعوان، سردارمحمد نسیم خان سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ(ن)راولپنڈی، چوہدری سرفراز افضل ،مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب کے علاوہ سی ڈی اے مزدور یونین کے عہدیداران و سی بی اے کمیٹیز کے نمائندگان،اسلام آباد کی تمام ٹریڈ یونینز کے نمائندے ،اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے عہدیداران ،تاجر ،وکلاء ،سول سوسائیٹی ،علمائے کرام ،سماجی شخصیات اور سی ڈی اے محنت کش کثیر تعداد میں شرکت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :