پنجاب حکومت ماہ صیام میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے 13اشیاء پر سبسڈی دے رہی ہے‘حاجی احسان الدین قریشی
رمضان بازاروں میں دالیں، چاول ، چینی، آٹا، گھی، سبزی ، پھل ، گوشت کھجور، بیسن دستیاب ہوں گے،اجتماع سے خطاب
پیر 15 جون 2015 22:38
ملتان ‘لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) سابق صوبائی وزیروممبرپنجاب اسمبلی حاجی احسان الدین قریشی گزشتہ روز عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ماہ صیام میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 13اشیاء پر سبسڈی دے رہی ہے۔وزیر اعلی پنجاب محمدشہباز شریف کی عوام دوست پالیسیوں کے تحت عوام کو رمضان بازاروں میں چینی 52 روپے فی کلو مہیا کی جائیگی۔
رمضان بازاروں کے انتظامات کا جائزہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرمیں خود لونگا انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب نے ضلع ملتا ن کے لئے ماہ رمضان میں 500 سوسے زائدمیٹرک ٹن چینی کا کوٹہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ضلع کی تحصیلوں میں آبادی کے تناسب سے تقسیم کیا جائیگا یہ چینی رمضان بازاروں میں فروخت ہوگی ۔(جاری ہے)
ضلع ملتان میں رمضان بازارپہلے کی طرزپر قائم کئے جائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ زراعت افسران عوام کو تازہ اور معیاری سبزی کی فراہمی کے لیے گرین چینل قائم کریں۔ انہوں نے تاجر برادری سے کہا کہ وہ ماہ صیام میں بلا جبر و اکراہ از خود اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی لائیں اور انتہائی کم منافع پر عوام کو اشیاء فراہم کرکے خدا تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کریں۔ رمضان بازاروں میں دالیں، چاول ، چینی، آٹا، گھی، سبزی ، پھل ، گوشت کھجور، بیسن دستیاب ہوں گے۔ جبکہ ہر رمضان بازار میں عوام کی سہولت کے لئے یوٹیلٹی سٹورز کا سٹال بھی لگایا جائیگامسلم لیگی ورکروں کی بھی رمضان بازاروں میں ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی تاکہ اپنی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے عوام کو آگاہ کرسکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.