خود روزگار سکیم کے تحت غریب افراد کو پچاس ہزار روپے تک بلاسود قرضے فراہم کئے جاتے ہیں‘ نعیم اللہ گل

حکومت پنجاب نے آئندہ مالی سال میں اس پروگرام کیلئے مزید دو ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے،لیگی ایم پی ا ے

پیر 15 جون 2015 22:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی نعیم اللہ گل نے کہا ہے کہ خود روزگار سکیم کے تحت غریب افراد کو پچاس ہزار روپے تک بلاسود قرضے فراہم کئے جاتے ہیں 2011سے لے کر اب تک تقریبا گیارہ ارب روپے کے بلاسود قرضے تقریبا چھ لاکھ افراد کو دئیے جاچکے ہیں یہ قرضے انتہائی شفاف انداز میں میرٹ کی بنیاد بلاسود قرضوں کے ادارے اخوت کے ذریعے فراہم کئے گئے ۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب نے آئندہ مالی سال میں اس پروگرام کیلئے مزید دو ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس رقم بلاسود قرض لے کر کاروبارہ کرنیوالوں کی تعداد دس لاکھ سے بھی بڑھ جائے گی ۔حکومت پنجاب نے غریب اورکم آمدنی والے افراد کو معاشی اور معاشرتی تحفظ فراہم کرنے کیلئے حال ہی میں پنجاب سوشل پرٹیکشن اتھارٹی قائم کی ہے یہ اتھارٹی آئندہ مالی سال میں دو ارب روپے کی لاگت سے اپنے پہلے منصوبے کا آغاز کررہی ہے جس کے تحت صوبے میں معذور افراد کی امداد اور ان کی معاشی اور سماجی بحالی کیلئے ماہانہ وظائف دئیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :