حکومت ایک ٹیلی فون کال پر ڈھیر ہوگئی اور سیف دی چلڈرن پر پابندی ختم کردی ،سراج الحق
انٹرنیشنل این جی اوز پاکستان کی ثقافت اور تہذیب پر حملے کئے ہیں ، ہم این جی اوز کو ملک کیخلاف کام نہیں کرنے دینگے ،میڈیا سے گفتگو
پیر 15 جون 2015 22:32
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت ایک ٹیلی فون کال پر ڈھیر ہوگئی اور سیف دی چلڈرن پر پابندی ختم کردی ، انٹرنیشنل این جی اوز پاکستان کی ثقافت اور تہذیب پر حملے کئے ہیں ، پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام حکومت سے پوچھنا چاہتی ہے کہ این جی اوز پر پابندی کا فیصلہ کیوں کیا اور پھر فیصلہ واپس کیوں لیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ این جی اوز حساس ، قبائلی علاقوں اور بارڈرز پر کام کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیف دی چلڈرن حکومتی مفادات کیخلاف کام کررہی ہے اور اس کا مخصوص ایجنڈا ہے انہوں نے کہا کہ ہم این جی اوز کو ملک کیخلاف کام نہیں کرنے دینگے سراج الحق نے کہا کہ جو انٹرنیشنل این جی اوز ملک کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرے گی اس کو خوش آمدید کہیں گے انہوں نے کہا کہ این جی اوز نے انڈونشیا اور سوڈان جیسے ممالک کو تبدیل کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے جبکہ بنگلہ دیش بنانے میں بھی این جی اوز کا اہم کردار ہے انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ جواب دیں کہ انہوں نے دباؤ میں آکر اپنا فیصلہ واپس کیوں لیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزہ عیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.