آپریشن ضرب عضب میں پوری قوم اور سیاسی قوتیں شامل ہیں ‘ بجٹ میں نیکٹا کیلئے کوئی رقم مختص نہیں کی گئی ،مشاہد حسین

پیر 15 جون 2015 22:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں پوری قوم اور سیاسی قوتیں شامل ہیں‘ بجٹ میں نیکٹا کیلئے کوئی رقم مختص نہیں کی گئی ہے ۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سیاسی عزم اور ہمیں اپنی ترجیحات واضح کرنی ہوں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی کے ساتھ جاری ہے تاہم ابھی بھی کچھ علاقے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے حوالے سے حکومت میں رابطے کا فقدان ہے انہوں نے کہا کہ 16 دسمبر 2014 ء کے پشاور واقعے کے بعد فیصلہ کیا گیا تھا کہ نیکٹا کو فعال اور متحرک کیا جائے گا۔ اگر ایسا نہ ہوسکا انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر نیکٹا کو بحال کریں۔ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے تیار ہے۔ حکومت کو پیچھے ہٹنا نہیں چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہم برما کے مسلمانوں کی اخلاقی اور مالی مدد کررہے ہیں یہ انسانیت کا مسئلہ ہے۔

متعلقہ عنوان :