قومی اسمبلی میں آپریشن ضرب عضب کے شہداء کیلئے دعائے مغفرت

پاک فوج نے دہشت گردوں سے 90 فیصد علاقے کلیئر کرا لئے، مبارکباد پیش کرتا ہوں ،سپیکر اسمبلی ایاز صادق

پیر 15 جون 2015 22:31

قومی اسمبلی میں آپریشن ضرب عضب کے شہداء کیلئے دعائے مغفرت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے آپریشن ضرب عضب میں شہید ہونے والے 300 جوانوں کے لئے ایوان میں دعائے مغفرت کرائی اور کہا کہ پاک فوج نے کامیاب کارروائی سے دہشت گردوں سے 90 فیصد علاقے کلیئر کرا لئے ہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز قومی اسمبلی اجلاس شروع ہونے سے قبل سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب سے آپریشن ضرب عضب میں شہید ہونے والے 300 جوانوں کے لئے دعائے مغفرت کرائی اس موقع پر ایاز صادق نے کہا کہ افواج پاکستان نے ایک سال میں دہشت گردوں سے 90 فیصد علاقہ کلیئر کرا لیا ہے اور 10 فیصد علاقے کو کلیئر کرنے کے لئے پیش قدمی جاری ہے ۔

دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے پاک فوج کی کامیاب کارروائی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں