سینیٹ میں سینیٹر سعید غنی کی سول سرونٹس ایکٹ 1973ء میں مزید ترمیم کا بل سول سرونٹس ( ترمیمی) بل 2014 کی تحریک منظور

پیر 15 جون 2015 22:23

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) ایوان بالا کے اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے تحریک پیش کی کہ سول سرونٹس ایکٹ 1973ء میں مزید ترمیم کا بل سول سرونٹس ( ترمیمی) بل 2014ء سینیٹ کی منظور کردہ اور قومی اسمبلی کو ارسال کردہ لیکن 90 روز کے اندر قومی اسمبلی سے منظور نہ ہونے کی صورت میں مشترکہ اجلاس میں زیر غور لایا جائے ، ایوان نے تحریک کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر غوث محمد خان نیازی نے تحریک پیش کی کہ امیگریشن آرڈیننس 1979ء میں مزید ترمیم کا بل امیگریشن ( ترمیمی ) بل 2014ء سینیٹ کی منظور کردہ اور قومی اسمبلی کو ارسال کردہ لیکن 90 یوم کے اندر قومی اسمبلی سے منظور نہ ہونے کی صورت میں مشترکہ اجلاس میں زیر غور لایا جائے ۔ ایوان نے تحریک کی منظوری دیدی ۔ چیئرمین نے کہا کہ سینیٹ سیکرٹریٹ اس سلسلے میں پیغام ارسال کرے کہ 2 بل مشترکہ اجلاس میں زیر غور لانے کیلئے بھجوائے جائیں

متعلقہ عنوان :