سیو دی چلڈرن کا اسلام آباد میں دفتر سیل کر دیا گیا ہے، دیگر حصوں میں بدستور کام کر رہی ہے، بین الوزارتی کمیٹی معاملے کا جائزہ لے رہی ہے

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر سعید غنی کے سوال کا جواب

پیر 15 جون 2015 22:23

سیو دی چلڈرن کا اسلام آباد میں دفتر سیل کر دیا گیا ہے، دیگر حصوں میں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غیر ملکی این جی او سیو دی چلڈرن کا اسلام آباد میں دفتر سیل کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر حصوں میں وہ بدستور کام کر رہی ہے، طارق فاطمی کی سربراہی میں بین الوزارتی کمیٹی اس معاملے کا جائزہ لے رہی ہے۔ وہ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر سعید غنی کے عوامی اہمیت کے حامل معاملے کا جواب دے رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سعید غنی نے جو معاملہ اٹھایا ہے وہ وزارت داخلہ کے علاوہ اقتصادی امور ڈویژن سے بھی متعلق ہے، اس لئے بھی اس معاملے کی وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ این جی اوز کو امداد کے حوالے سے بین الوزارتی کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک میں این جی اوز کے کام کرنے کے شفاف طریقہ کار اور قواعد ہیں، اس ایوان میں ان کیمرہ بریفنگ گزشتہ دور میں گئی تھی۔

(جاری ہے)

سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ وزارت داخلہ کے خط میں ایک این جی او دفتر کو سیل کرنے کا ذکر کیا گیا ہے، جس پر چیئرمین نے کہا کہ آپ اس پر توجہ مبذول نوٹس لے آئیں، اس سے قبل سعید غنی نے کہا کہ سیو دی چلڈرن کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اس کو پاکستان میں کام کرنے سے روک دیا تھا اور اس کا دفتر بھی سیل کر دیا تھا، اس میں کام کرنے والے غیر ملکی باشندوں کو حکم دیا تھا کہ وہ 15 دنوں کے اندر اندر پاکستان چھوڑ دیں لیکن بعد ازاں اس این جی او کو کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے، ایک دن میں کونسی مجبوری آ گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کے بقول مذکورہ این جی او ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث تھی انہیں دوبارہ کام کرنے کی اجازت کس نے دی ہے اور اس معاملے کو قائمہ کمیٹی میں بھجوایا جائے۔

متعلقہ عنوان :