آپریشن ضرب عضب میں بے مثال قربانیاں دینے پر ’’پاک فوج زندہ باد مہم ‘‘ چلائی جائے گی ‘بھارت کے پاکستان دشمن اشتعال انگیز رویے کے خلاف19جون کو ملک گیر ’’یوم مذمت بھارت ‘‘ منایا جائے گا
چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامدر ضا کا کور کمیٹی کے ماہانہ اجلاس سے خطاب
پیر 15 جون 2015 22:20
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں بے مثال قربانیاں دینے پر ’’پاک فوج زندہ باد مہم ‘‘ چلائی جائے گی اور پاک وطن پر اپنی جانیں نچھاور کرنے والے فوجی شہداء کو خرا ج تحسین پیش کرنے کیلئے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے،بھارت کے پاکستان دشمن اشتعال انگیز رویے کے خلاف جمعہ 19جون کو ملک گیر ’’یوم مذمت بھارت ‘‘ منایا جائے گااور ملک بھر میں بھارت مردہ باد تحریک چلائی جائے گی ،بھارت ایک انچ بھی پاکستان کی طرف بڑھا تو روتا ہوا واپس جائے گا،پاک فوج نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے،امریکی دباؤ پر’’سیو دی چلڈرن ‘‘ پر پابندی کا فیصلہ واپس لینا قومی خود مختاری کے منافی ہے،پولیس کو دہشتگردوں کے مخبروں سے پاک کیا جائے،آپریشن ضرب عضب نے ملک دشمن دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچادیا ہے،ملک دشمنوں کو ہر محاذ پر شکست دینے کیلئے قوم متحد اور پر عزم ہے۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.